کوئٹہ: ڈی ایس ریلوے کوئٹہ بلوچستان محمد حنیف گل نے کہا کہ ریلوے کے اسپیشل اسکواڈ کے ساتھ کوئٹہ سے اندرون ملک جانے اور آنیوالے ٹرینوں پر کارروائیاں کر تے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 934 افراد کے خلاف کیس کر کے ان سے 6 لاکھ28 ہزار990 روپے جرمانہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرایا ہے ریلوے کا عملہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ کوئٹہ زاہدان سیکشن پر ریلوے کی جانب سے گڈز ٹرین چلائی گئی ہے جس میں چاول اور دیگر سامان لایا اور لے جایا جا رہا ہے اور عنقریب ہی آلو بھی آنا شروع ہو جائیگا اب کوئٹہ سے چاول کی بکنگ اور اس کی ترسیل گڈز ٹرین کے ذریعے ہمسایہ ملک ایران تک شروع ہو گئی اور اب تک کوئٹہ زاہدان سیکشن پر ریلوے کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل کر کے قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے ہماری تاجروں سے یہی اپیل ہے کہ وہ ٹرین کے ذریعے اپنے سامان کو باحفاظت پہنچانے کے لئے ہمارے ساتھ رابطہ کریں ہماری کو شش ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جس میں محکمہ ریلوے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں محکمہ ریلوے کی جانب سے ایک اسپیشل اسکواڈ ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن اینڈ کمرشل آفیسر عابد قمر کی سر براہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس نے گزشتہ روز کوئٹہ سے اندرون ملک جانے اور آنے والی گاڑیوں پر کا رروائی کر تے ہوئے مسافروں کو چیک کیا اور اس دوران934 کیسز کئے گئے جس میں 531350 کرایہ بنتا تھا جبکہ ان سے97640 روپے جرمانہ جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار990 ان کیسز میں وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے یہ کا رروائیاں 15 فروری 2017 تک کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں محکمہ ریلوے کی جانب سے کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارا گیا جس میں بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان جو سمگل کر نے کے لئے لایا جا رہا تھا تحویل میں لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلوے کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ انہیں بہتر سفری سہولیا فراہم کر سکیں ۔