|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2017

کوئٹہ:سیہون شریف اور ملک کے دیگر حصوں میں بم دھماکوں کے بعد پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی ہر قسم کے آمدورفت کے لئے بند رہا باب دوستی کے تمام گیٹ سیل کئے گئے پاک افغان باڈر پر نیٹو سپلائی، ٹرانزٹ ٹریڈ اور ہر قسم کی تجارتی سر گرمیاں معطل ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تفصیلات کے مطابق چمن چمن میں پاک افغان بارڈر پر نیٹو سپلائی، ٹرانزٹ ٹریڈ اور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ پاکستان ، افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت بھی بند ہیں۔حکام کے مطابق باب دوستی کی بندش کی وجہ سے ایف آئی اے کا ویزا سیکشن بھی بند اور سینٹرل ایشیا اور یورپ سے بھی تجارت معطل ہے۔