|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے اتوار کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں پانامہ کیس کے تناظر میں ملکی صورتحال آئندہ کی حکمت عملی اور تنظیمی امور سمیت بلوچستان کے حلقہ پی بی 7زیارت میں ہونے والے ضمنی انتخابات مردم شماری اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی و ترقیاتی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں دونوں رہنماں نے ایک بار پھر اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور ماضی کی احساس محرومیوں کو ختم کر کے بلوچستان کے عوام کو ان کے آئینی سیاسی و سماجی حقوق اور ساحل و وسائل پر ان کے دسترس کے لئے عملی آئینی جدوجہد کو یقینی بنایا جائے گا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت تنظیمی سطح پر نظم و ضبط کے قیام مکران ریجن کے کامیاب دورے اور بلوچستان میں عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے پر صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی موجودہ صوبائی قیادت نے مثبت فعال اور متحرک کردارادا کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں میں جس طرح سیاسی شعور اجاگر کیا ہے اس کے اثرات واضح طور پر ملکی سیاست میں محسوس کئے جا سکتے ہیں اور اب بلوچستان کے عوام بھی پختہ اور باالغنظری کی سوچ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ قومی سیاست پر بھی نظر رکھتے ہوئے اپنی رائے کا واضح اظہار کررہے ہیں پانامہ کیس پر پہلی بار بلوچستان سے عوام کی آواز اسلام آباد تک پہنچی اور تبدیلی کے عمل میں پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بلوچستان کے عوام نے بھر پور ساتھ دیکر شریف برادران کو اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو روکنے کے لئے تخت رائیونڈ کے وفادار بیوروکریٹ کو اہم پوزیشن پر برقرار رکھ کر اپنے مقاصد کے حصول کو یقینی بنائیں عمران خان نے کہا کہ پی بی 7 زیارت کا ضمنی انتخاب ایک ایسا جمہوری عمل ہے جس میں عوام روایتی سیاست کو تبدیل کر کے گڈ گورننس کے قیام کے لئے پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد کی بنیاد رکھ کراپنی آئندہ کی نسلوں کی سیاسی سمت کا تعین کریں گے عمران خان نے کہا کہ قومی سطح پر سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بلوچستان میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات پر بھی خصوصی نظر رکھے گی اور ہار جیت کے قطع نظر عوام کے حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے عمران خان نے بلوچستان سے بعض اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے عندیہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت کو اختیار دیا کہ وہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں شخصیات کی شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کریں عمران خان نے کہا کہ ماضی کے قطع نظر اب بلوچستان میں پارٹی منظم اور بہتر انداز میں فعالیت کی منازل طے کررہی ہے اور صوبائی قیادت کے فیصلوں سے انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی عمران خان نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق سردار رند نے جن ترجیحات کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر رکھا تھا و عوامی خواہشات کی آئینہ دار ہیں اور ہم پر عزم ہیں کہ وفاق میں بلوچستان کے عوام کے لئے آئینی فریم ورک کے تحت غیر معمولی اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ سردار رند غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال کر صوبیکو امن و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔