|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

ڈیرہ اللہ یار: جمعیت علما ء اسلا م کے مر کز ی رہنما ء اسلا می نظر یا تی کو نسل کے چیئر مین مو لا نا محمد خا ن شیرا نی نے کہا ہے ملک میں دہشتگر دی سر حد پا ر سے نہیں اندر سے ہورہی ہے امر یکہ دا عش ،روس اور چین طا لبا ن کی پشت پنا ہی کر کے مسلما نو ں کو لڑوا رہا ہے تحفظ پا کستا ن ایکٹ کے تحت پا رلیما ن نے مسلح دفا عی ادا رے کے پندرہ گر یڈ کے آ فیسر کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کسی کو بھی گو لی ما ر سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عوام پا کستا ن کے دشمن اور غدار ہیں پا کستا ن اس وقت خطر نا ک صو رتحا ل سے گرز رہا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء یڈو کیٹ امیش کما رایس چمنانی کی رہا ئشگا ہ پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر مولانا عطا اللہ لانگو،حاجی محمد نواز کاکڑ، سابق سینیٹر حاجی محمد حنیف کاکڑ،ڈاکٹر اسماعیل بلیدی، میر منظور خان کھوسہ ،جمعیت علماء کے ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھوسہ ان کا کہنا تھا کہ عا لمی سطح پر پا کستا ن کی حا لت ایک ٹر یفک اہلکا ر جیسی ہو گئی ہے اگر ہم چین کا سا تھ دیتے ہیں تو امر یکہ کہتا ہے میر ے یہ میرا دشمن ہے اسے رو کو ،اگر امر یکہ کا سا تھ دیتے ہیں تو چین کہتا ہے یہ میرا دشمن ہے ہمیں آ پس میں ملکر تما م معلا ت کا حل تلاش کر نا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ مسلح دفا عی ادارے ہی ملک کے خیر خوا ہ ہیں جو ہر وقت اس ملک کی حفا ظت پر معمور ہیں حکمرا نو ں کو امر یکہ کی غلا می کی بجا ئے اپنے اندو رنی معا ملا ت کو ٹھیک کر کے خود کو مضبو ط کر نا ہوگا ہما رے حکمرا ن اور علما ء اکرا م عوام کو آ نے وا لے حا لا ت کے با رے میں رہنما ئی دیں ۔