|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے سولہ اضلاع میں پولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگا ،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہیکہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے سولہ اضلاع کے 376یونین کونسلز میں آج سے شروع ہوگا ۔آج سے جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں چاغی ،ڈیر بگٹی ،جعفر آباد ،جھل مگسی ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،خضدار ،لسبیلہ ،لوارالائی ، مستونگ ،نصیرآباد ،نوشکی ،پشین ،کوئٹہ،شیرانی اور ژوب کے اضلاع شامل ہیں۔سید فیصل احمد نے کہا ہیکہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ37 ہزار 264 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مہم میں مجموعی طورپر 6540ٹیمیں شامل ہونگی جن میں5550موبائل ٹیمیں 530 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 460فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس ،لیو یز اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیومہم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،کوئٹہ سمیت سرحدی علاقوں میں قائم افغان مہاجرین کیمپس میں خصوصی طور پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔