|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2017

کوئٹہ:مستونگ کے علاقے میں خواتین بچوں نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ گیس پریشر میں کمی کے خلاف کانک کے مقام پر نوشکی روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں جس میں خواتین اور بچوں نے کانک آغا خان چوک کے قریب نوشکی شاہراہ کو بلاک کرکے گیس پریشر میں کمی کے خلاف شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مظاہرین نے گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیاکہ گیس پریشرمیں کمی اور بندش کو دور کرکے علاقہ مکینوں کوبلاتعطل گیس کی فراہمی کویقینی بنایا جائے مظاہرین نے ایک گھنٹے تک روڈ بلاک رکھا اور اپنے مطالبہ کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج کرتے ہوئے فوری طورپر منتشر ہوکر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔