|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے بلوچ کلچر ڈے کی اہمیت و افادیت کا حامل دن ہے 2مارچ کو بلوچ قوم یوم ثقافت مناتی ہے بلوچ کلچر کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے بلوچ قوم ہزاروں سالوں سے اپنی زبان ، ثقافت ، مثبت روایات ، اقدار کی حفاظت کیلئے جدوجہد کی ہے آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زبان و ثقافت کی جہد کو پروان چڑھائیں اور ہماری ثقافت ہماری پہچان ہیں بلوچوں کی تین بڑی زبانیں بلوچی ، براہوئی ، کھیترانی ہیں جن کی ترقی و ترویج کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے جو قومیں اپنی ثقافت ، زبان کو نظر انداز کرتے ہیں تاریخ سے ان وجود مٹ جاتا ہے ہمیں اپنے زبان و ثقافت کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے بلوچستان کی جانب سے 5مارچ بروز اتوار ڈیرہ مراد جمالی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے جلسہ بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے خاران ، پنجگور ، تربت ، نوشکی ، خضدار ، مستونگ ، قلات ، کوئٹہ ، بسیمہ سمیت دیگر علاقوں میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کئے گئے جس میں بلوچ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ثابت کیا کہ بلوچ فرزند باشعور ہیں اور پارٹی کو قومی جماعت گردانتے ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت و قت وحالات کی ضرورت ہے 4مارچ کو دشت ضلع مستونگ میں بھی ضلعی پروگرام منعقد کیا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کامیاب جلسوں سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ عوام بی این پی کو مسائل سے نجات دہندہ پارٹی سمجھتے ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے جلسہ عام میں غیور بلوچ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور ثابت کریں کہ ڈیرہ مرا دجمالی کے باشعور عوام سیاسی پختگی رکھتے ہیں بلوچستان کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔