|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مرکزی وزارت یا افسران کو دوبارہ ملازمت پر تعینات نہیں کیا گیا جو غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں تھیں انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے انہوں نے جمعہ کے روز سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جولائی 2016ء تا دسمبر 2016ء میں تجارت کا حجم 25.8 ملین ٹن ہے انہوں نے بتایا کہ پورٹ قاسم کی طرح کوئی نہیں کمپنی لانچ کرنے کا پلان نہیں ہے دو ٹرمینل میں روزانہ دو سے تین جہاز سامان لاتے ہیں کراچی پورٹ ٹرسٹ مجموعی تجارتی حالت کو بہتر کرنے کے اقدامات کررہا ہے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے دس فیصد سالانہ بزنس ڈویلپمنٹ تیار کیا جارہا ہے #/s#