خاران : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران چیلینجز اکیڈمی میں آٹھواں سالانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چیلینجز اکیڈمی کے بانی شہید اکرمینگل نے خاران میں اکیڈمی اور سکول قائم کر کے نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال قائم کردی آج اگر شہید اکرم مینگل ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ان کی سوچ اور انکا وژن نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی بد قسمتی ہے ہم ان چراغوں کوبھجاتے ہیں جو روشنی پیدا کرتے ہیں اور دنیا میں ایسے معاشرے کے لیے تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے جو اپنے قابل لوگوں کی قدر نہ کریں انہوں نے کہا کہ معاشرے اور زندگی کی کانٹوں کو کم کرنے ضرورت ہے انہوں نے طلباء اور طالبات سمیت نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دور جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کا دور ہے معاشرے میں وہی قوم عزت اور مقام پاتے ہیں جنہوں نے قلم اور کتاب سے دوستی کرلی ہے قلم اور کتاب کی دوستی انہیں کبھی بھی نکامیاب نہیں کریگی تقریب میں والدین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اکیڈمی کے طلباء وطالبات نے بہترین انداز میں نعت شریف تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے آخر میں مہمان خصوصی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ ودیگر مہمانان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔