|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2017

سبی: وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا جو قیامت تک قائم ودائم رہے گا برہمداغ بگٹی حیر بیار مری کبھی پاکستان کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہونگے وفاقی صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ پاک افواج ایف سی اور حساس اداروں کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کے سنگین مسائل حل ہوچکے ہیں بلوچ اپنی قومی ثقافتی اور عظیم راویات کے مطابق محب وطن قوم ہے جس نے ہمیشہ سرزمین پاکستان کیلئے قربانیاں دیں قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد پاکستان کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کریں بنددق کسی مسئلہ کا حل نہیں قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچون کو مستقبل سنورانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کااستعمال کریں وسائل میں رہ کرہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو تعلیم صحت روزگارگھر سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوآرٹر سبی سکاؤٹس میں اوچ ڈیرہ بگٹی سوئی تلی ودیگر علاقوں سے بی آر جی بی ایل اے کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی آر جی بی ایل اے کیاہم فراری کمانڈر حیدری ، نثار، عرض محمد ، جمعہ خان ، لھجو ، جورک ،خانو سمیت 100سے زائد فرار ی افراد میں کپڑے ٹوپیاں تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ برگیڈئیر امجد علی ستی ، کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی کمانڈر سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ، ونگ کمانڈر کرنل عبدالرب ، ونگ کمانڈر میجر ارسلان ، ونگ کمانڈر کرنل اشرف، ونگ کمانڈر کرنل مسعود ، ونگ کمانڈر کرنل ہمایوں خان ، سی او میجر قاسم شرازی ،لفٹیننٹ کرنل حبیب ، میجر آصف شہزاد ،کیپٹن امان اللہ ڈی پی او سبی عطا ء الرحمان ، سب انسپکٹر شریف خان ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے وائس چےئرمین سید طاہر علی ، رابط سیکرٹری طاہر عباس ،سینئر صحافی ومعروف نعت خواں حاجی ریاض ندیم نیازی کے علاوہ ایف سی کے آفیسران جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان پرامن بننے جس کیلئے وفاق وصوبائی حکومتوں کے علاوہ پاک افواج ایف سی حساس اداروں دن رات اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم ودائم رہے گا جس کی بنیاد کلمہ طیبہ سے رکھی گئی ہواس کو بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی تو براہمداغ ، حیر بیار مری کس کھیت کی مولی ہیں انہو ں نے کہا کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے اب اپنی وطن کی سلامتی خوشحالی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں بلوچستان کے غیور عوام لڑائی خون خرابہ گولہ بارود سے تنگ آچکے ہیں نوجوان نسل ان چیزوں کو سمجھیں ڈاکٹر اساتذہ مسافروں بے گناہ لوگوں کو مار نا بلوچ قوم کی روایات نہیں بلوچ قوم محب وطن قوم ہے بلوچ قبائل کی روایات کو اپناتے ہوئے امن خوشحالی کی جانب گامزن ہوجائیں بیرونی پروپیگنڈامیں اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اور آپ ایک آزاد ملک کے باشندے ہوں پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں انہوں نے کہا کہ برہمداغ بگٹی کے بچے بھی بیرون ملک میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ بچے کی پیدائش کیلئے بھی پاکستان آنے کی بجائے بھارت جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے آپ اور میرے خون کا سودا کیا جاتا ہے پاکستان واحد اسلامی ملک ہے پاکستان سکی جس نے عزت کی وہ ہمیشہ کامیاب رہا جو پاکستان سے غداری کی وہ ہمیشہ رسوا رہا جس طرح براہمداغ بگٹی رسوا ہورہا ہے بھارت ازل سے ہمارا دشمن ہے جو مختلف طریقوں سے ہمیں نقصان دے رہا ہے دہشت گردی لوگ دراصل قوم کو محکوم وغلام بنانے کی سازش کررہے ہیں اب ہمیں سوچنا ہوگا پاکستان سے وفادار رہنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سلام ہے سیکورٹی فورسز کے آفیسران جوانوں کو جن کے سامنے آپ نے ان کے ساتھیوں کو شہید کیا آج یہ سب بھول کر آپ کو اپنے گلے لگا رہے ہیں اب آپ سب کا فرض ہے کہ ان کے ذخموں پر مرہم لگائیں اور اپنے وطن کی تعمیر ترقی میں رول پلے کریں صوبائی حکومت اپنے وسائل میں رہ کر ہتھیارڈالنے والوں کی مشکلات کا ازالہ کرے گی ان کو روزگار پینے کے صاف پانی تعلیم وصحت کی فراہم گھر کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں قبل ازین پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ خالد نے حاصل کی تقریب سے سیکٹر کمانڈر ایسٹ برگیڈیئر امجد علی ستی نے خطاب کرتے ہوئے تمام افراد کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کا ملک ہے آپ اور ہم سب بھائی بھائی ہیں سازش کے تحت ہمیں لڑایا گیا اور غلط فہمیاں پید ا کی گئیں ماضی کی حکومتوں کی ناقص کاوشوں کی بدولت سے ایسے حالات پیدا ہوئے لیکن اب وفاق صوبائی پاک افواج ایف سی کی بہترین ٹیم ورک کی بدولت لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جارہا ہے سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت سینکڑوں ہتھیار ڈالنے والوں کو روزگار فراہم کیا گیا سبی سبی کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں روزگار دیں گے مارچ اپریل میں اسکولوں میں داخل کریں گے ہاسٹل کی سہولت بھی دی جائے گی ہم نے سب کچھ بھول کر آپ کو ویلکم کیا اور اب آپ کی ذمہ داری ہے جس کو آپ کی وجہ دے ذخم ملے ان کو مرہم لگائیں جرگے معافیاں مانگیں اب دوبار تخریب کاری کی جانب نہ جائیں ورنہ آپ کے خلاف سخت کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جانوں کا نذرانہ دیتے رہیں گے امن خوشحالی اور پاکستانی پرچم کی سربلندی کرکے پاکستان کی حفاظت کریں گے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آپ قومی دھارے میں شامل ہوئے بعدازاں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ، بریگیڈیئر امجد علی ستی ، ڈاکٹرمحمد سعید جمالی، کرنل ذوالفقار باجوہ نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو کپڑے ٹوپیاں تحفہ میں دیں واضح رہے کہ ان فراری افراد نے پہلے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے ایف سی سبی نے ان کو سبی میلے کے موقع پر ایف سی ہیڈ کوارٹر میں کھانے کی دعوت دینے کے علاوہ سبی میلے کی تقریبات میں شرکت کرنے کا بھی موقع فراہم کیا ۔