|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2017

بندرعباس : امریکی اور برطانوی بحری بیڑے کو اپنا راستہ اس وقت تبدیل کرنا پڑا جب ایران کے خود کش کشتیاں انکے بحری بیڑے سے 500میٹر کی دوری پر پہنچ گئی تھیں اور امریکی بحری بیڑہ کو وارننگ دی تھی کہ ایرانی سمندری حدود سے دور رہے ، یہ بات ایک امریکی افسر نے امریکی پریس کو بتائی اور نام نہ بتانے کی شرط پرامریکی پریس کو بتائی کے ایرانی خود کش کشتیاں جن کا اسلامی انقلابی گارڈ سے تعلق تھا، عنقریب امریکی بحری بیڑہ پر حملہ کرتیں ، یہ ایک خطرناک عمل تھا، ریڈار سے لیس امریکی بحری جہاز آبنائے ہرنر سے گزر رہاتھا کہ یہ واقعہ پیش آیا، ایران نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا