|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2017

بغداد: عراق میں شادی کی تقریب کے دوران 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کےشمالی شہر تکریت کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ خود کش حملے جنگجو تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔