|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2017

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو نے بد عنوانی کے الزام میں کیو ڈی اے اور نجی بینک کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ اسٹیٹ اختر محمد کیو ڈی اے کے ہزار گنجی میں کمرشل کمپلیکس میں فلیٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں مفرور تھا۔ ملزم نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو 42کروڑ70لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ اسی طرح ایک اور کیس میں نیب نے حبیب بینک لمیٹڈ پنجگورمیں کروڑوں روپے کے خورد برد کے الزام میں بینک کے سابق کیشیر نظام الدین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر بینک کے کھاتہ داروں کے پیسوں میں 3کروڑ53لاکھ94ہزار روپے کا غبن کیا ۔