|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2017

ڈھاڈر : صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے میر ی زندگی کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے جہاں سے بھی تعاون ملے حاصل کروں گا عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیئے فوری اقدامات کر نے ہیں صوبائی وزیر صحت واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے کیلئے کوشاں ہے کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑینگے کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے بلوچستان کی عوام کی خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن کی تکمیل و تعمیر سے عوام کو یقین ہوجائے گا کہ ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے نیشنل پارٹی سابقہ وزراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت کابینہ میں شامل ہر نمائندہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہی ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں گے کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیں پارٹی وزراء عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو عوامی خدمت سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں نیشنل پارٹی کو مضبوط و منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام کارکن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور پارٹی کا مضبوط کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر لے جانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔