|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

خضدار : گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خضداراورپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کیجانب سے تعلیم ہر بچے کا حق اور معیاری تعلیم بنیادی ضرورت ہر بچہ اسکول میں کے عنوان سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے ریلی کی قیادت گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خضدار کے ضلعی صدر جمیل احمد زہری ،اور پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے صدر محمد فاروق رند نے کی ریلی میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاسے جمیل احمد زہری ، محمد فاروق رند ،عید محمد ایڈوکیٹ ، محمد عالم براہوئی ، عبدالحمید نتھوانی ، محمد ایوب نوتانی ، جواد احمد زرکزئی ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم ناگزیرہوگیا ہے تعلیمی پسماندگی کی بنیادی وجوہات غربت اور شعور و آگہی میں کمی ہے ہمیں والدین اور عام شہریوں کو یہ ترغیب دینا ہوگا کہ تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے جب تک تعلیم کا فروغ نہیں ہوگا ہم ترقی کے منا زل طے نہیں کر سکیں گے مقررین نے کہا کہ ہر بچے کے ہا تھ میں قلم دوات اور تختی ہم سب کا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بقاء حصول علم میں ہے ،بلوچستان میں شرح تعلیم انتہائی کم اور سکولوں میں داخلہ کا شرح انتہائی کم ہے جو کہ ہم سب کے لیئے لمحہ فکریہ ہے اس لیئے ہر فرد کی یہ زمہ داری ہے کہ ہر شخص ایک بچے کو تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں تاکہ تعلیمی پسماندگی کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ بلوچستان میں شرح تعلیم ملک کے دیگر حصوں سے کم ہے جتنے بچے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں اتنے ہی بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں جبکہ داخلہ لینے والے بچے آگے چل کر سال کے وسط میں اسکولوں سے نکل جاتے ہیں ان تمام مضمرات پر ہمیں غور کرنا ہوگا ہمیں یہ یاد رکھنا چائیے کہ ہماری بقاء حصول علم میں ہے اگر ہم علم کے حصول پر متوجہ نہیں ہونگے ،اپنے بچوں کو زمینداری ،گیراج یا مزدورں پر لگائیں گے تو آنے والے چیلنجوں کا ہم مقابلہ نہیں کر سکیں گے