کوئٹہ: صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو شیخ جعفر خان مندوخیل مندوخیل نے کہا ہے بلدیاتی اداروں کی فعالی سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے ‘ وزیراعلیٰ بلدیاتی اداروں کے مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی سفارشات پر عمل سے بلوچستان کے عوام بلدیاتی اداروں کے ثمرات سے مستفید ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بھر سے�آئے ہوگئے ، ڈسٹرکٹ ومیونسپل چیئرمینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نعیم خان بازئی ، میر عبدالکریم کرد، ملک عثمان کاکڑ ، سردار منظور پرکانی ، عبدالخالق میر مزید زہری ، شیخ محمد یوسف ، وڈیرہ امیر محمد کھیران میر زبیر جمالی ، آغا طارق شاہ ، بشارت اللہ بلوچ ، شاہ جہان پٹھان حزب اللہ خان ودیگر موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے گزشتہ ر وز کراچی میں ملاقات کی جس میں بلدیاتی اداروں کے مسائل پر تفصیلی بات کی انہوں نے کہا وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر جو کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین بیوروکریسی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین شامل جو سفارشات دی گئی ہیں ان پر عمل کرکے بلدیاتی اداروں کے مسائل حل ہوجائیں گے ، اور بلدیاتی اداروں کے ثمرات سے بلوچستانی عوام مستفید ہونگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ آمد پران سے ملاقات کرکے بلدیاتی اداروں کے مسائل حل کرائیں گے ، ڈسٹرکٹ ومیونسپل چیئرمینوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو جان بوجھکر مفلوج کیا جارہا ہے ،آئے روز محکمہ فنانس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرکے مسائل پیدا کیئے جارہے ہیں اب صفائی کیلئے ایک جھاڑو خریدنے یا پھر کہیں آگ لگنے کی صورت میں بل کی آڈٹ کرانے کیلئے آڈٹ کا پابند کیا گیا ہے جو کہ غلط اقدام ہے اس لیئے پری آڈٹ کا مسئلہ ختم کرکے پوسٹ آڈٹ ودیگر محکموں کیلئے فنڈز جاری کرتے ہیں مگر محکمہ خزانہ اپنی من مانی کرتی ہے اور رکاوٹیں پیدا کرتی ہے اس سے قبل ایم پی اے ہاسٹل میں ضلعی ومیونسپل چیئرمینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل پر تفصلی بات چیت کی گئی بعد اذاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عطاء اللہ بلوچ سیکرٹری فنانس اکبر حسین درانی سے وفد نے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ بلدیاتی اداروں کے مسائل ھل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔