ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف آپریشن اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص ہلاک اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد مقتول کی نعش نہ ملنے پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کی کوشیش ناکام چھ مظاہرین گرفتا ر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد ریجن شرجیل کریم کھرل اور ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل نصیب اﷲ کھوسہ ایس ایچ او صدر عبدالمجید آرائین ایس ایچ او سٹی احسان علی نے بھای پولیس نفری کے ہمراہ سٹی پولیس تھانہ کی وارڈ نمبر سولہ پٹ فیڈر کینال پل کے مقام اور صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹیپل شاخ کے مقام پر جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان اور چوری ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف آپریشن کیا گیا جبکہ ٹیپل شاخ میں پولیس اور ملزمان کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان مرید بگٹی ہلاک ہو گیا اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد ہونے کا دعوی کیا گیا ہے دوسری کارروائی وارڈ نمبر سولہ اور پٹ فیڈر کینال پل کے قریب کی گئی جس میں تین ملزمان صدورا غلام حسین اور ناڑی کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے جبکہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان مرید بگٹی کی نعش ورثاء کے حوالے نہ کرنے پر ورثاء کی جانب سے قومی شاہراہ ٹائر جلا کر بلاک کردی گئی قومی شاہراہ کو کھوانے کیلئے بھاری پولیس نفری ڈی ایس پی سرکل نصیب اﷲ کھوسہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی مقتول کے ورثاء کے چھ مظاہرین کو گرفتار کر کے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے کیونکہ دس روز کے دوران آٹھ موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی ہیں جس سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ۔ ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان اور چوری ڈکیتی کے واقعات اور سہولت کاری میں ملوث پتھاریداروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے پولیس پر فائرنگ کرنا والا ملزم جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا ہے کارروائی کے دوران تین ڈکیت گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔