کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ 17 مارچ 2005 بلوچ تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور 12 سال گزرنے کے باوجود بلوچ قوم اس دن کو نہیں بھول سکتی انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو فورسزڈیرہ بگٹی پر حملہ کردیا حملے کا مقصد شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی کو شہید کرنا تھا لیکن وہ اس حملے میں موجزانہ طور پر محفوظ رہے اور اس حملے میں ستر سے زائد بلوچ شہید ہوئے جن میں سے اکثریت عورتوں اور بچوں کی تھی حملے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہماری ہندو برادری کو اٹھانا پڑا جو شہیداعظم کے گھر کے قریب رہتے تھے جن کی وجہ سے ان کے گھر اور عبادت گاہیں بمباری کی زد میں آکر تباہ ہوگئیں شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ بلوچ قوم 17 مارچ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بی آر پی بلوچستان میں مظالم کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے ہر فورم کا بھرپور استعمال کررہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی اورریاستی فورسز کو عالمی برادری کے سامنے بلوچ نسل کشی کا جواب دینا پڑے گا۔