لاہور: پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بلاول ہاؤ س سے پنجاب میں باقاعدہ سیاسی سر گر میوں کا آغاز کرد یا ‘سید یوسف رضا گیلانی ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سمیت دیگر قائدین کو مختلف سیاسی لوگوں کی پارٹی میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے اہم ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ‘(ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘مشیر سندھ ڈاکٹر کٹھومل جیون نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز لاہور آنے کے بعد اتوار سے باقاعدہ سیاسی سر گر میوں اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے منصوبہ بندی اور رابطوں کا آغاز کرد یا ہے جسکے لیے پنجاب میں مضبوط امیدواروں کو آئندہ عام انتخابات میں میدان میں اتارنے کیلئے ان سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے آصف علی زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سے بھی ملاقات کر کے ان کو آئندہ کے حوالے سے اہم ذمہ داری ہیں جسکے بعد اب جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں سے مختلف سیاسی قائدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق (ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے تاہم اس حوالے آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو جائیگی جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘مشیر سندھ ڈاکٹر کٹھومل جیون بھی بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کی ہے جن سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کو آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے بڑے بڑے سر پرائز دیں گے اور ثابت کر یں گے کہ پورے ملک کی طر ح آج بھی پنجاب میں پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں ہیں اور ہم ہی کامیاب ہوں گے ۔ دریں اثناء سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ انتخابات 2013ء میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف سازش ہوئی ،جمہوریت کے لئے انتخابی نتائج کوتسلیم کیا،منتخب حکومت کے پاس عوام کامینڈیٹ ہوناچاہئے ،میاں نوازشریف کے پاس اخلاقی طورپرحکمران رہنے کاکوئی جوازنہیں ہے ،فوجی عدالتوں کوملکی مفادمیں قبول کیا،فاٹاکوخیبرپختونخواہ میں پوری طرح ضم ہوناچاہئے ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ،انتخابات2013ء میں ہمارے خلاف سازش ہوئی،ہم نے جمہوریت کی خاطرانتخابی نتائج کوتسلیم کیا،حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران بھی ہم نے جمہوریت کی خاطرحکومت بچائی اوراسمبلی ٹوٹنے سے بچائی ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت ہونی چاہئے اورمنتخب حکومت کے پاس عوام کامینڈیٹ ہوناچاہئے ۔میاں نوازشریف کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اوراخلاقی طورپرمیاں نوازشریف حکومت کرنے کے اہل نہیں ۔سابق صدرنے کہاکہ ہم نے جیلوں میں رہ کرمقابلہ کیامیں بارہ سال جیل میں رہا،میرے والدنے بھی پانچ سال جیل کاٹی ،شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوجمہوریت اورعوام کے لئے لڑتی رہیں اوراپنی جان دیدی ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات قریب ہیں ،بیلٹ پیپرزبین الاقوامی کمپنیوں سے چھپوائے جائیں ،انگوٹھے کے نشان سے انتخابات کوصاف شفاف بنایاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کاخاص خیال رکھتی ہے ،ہم نے دوردرازعلاقوں سے خواتین کومنتخب کرایاہے ۔انہوں نے کہاکہ منفی اثرات کی ہم نے کبھی پرواہ نہیں کی۔قوم کے وسیع ترمفادمیں فوجی عدالتوں کے قیام کوقبول کیا۔فاٹاکوخیبرپختونخواہ میں پوری طرح ضم ہوناچاہئے ،اورفاٹاکے عوام کووہ حقوق ملنے چاہیں جوباقی صوبوں کے عوام کوحاصل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کی پارٹی نہیں پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے ،پپلزپارٹی بڑھے گی کم نہیں ہوگی۔