|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2017

کو ئٹہ : بلو چستا ن سول سیکر ٹر یٹ اسٹاف ایسو سی ایشن نے مغو ی سیکر ٹر ی عبد اللہ جان کی عدم بازیابی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔ اب روزانہ تین گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ سو ل سیکر ٹر یٹ اسٹا ف ایسو سی ایشن کے صدر امیر حمز ہ محمد شہی نے میڈ یا سے با ت چیت کرتے ہوئے ں نے کہا کہ سیکر ٹر ی ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کو اغوا ء ہو ئے ایک ہفتہ گز ر گیا مگر اس کے با و جو دکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔چیف سیکر ٹر ی کی جا نب سے بنائی گئی کمیٹی پر بھی ہمیں تحفظات ہیں ۔کمیٹی میں ایسے آفیسران شا مل ہیں جن کی اپنی مصر وفیات بہت زیا دہ ہیں اور وہ مغوی کی با زیا بی کے لیے اقدامات پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔ اس لئے کمیٹی میں ایسے افسران کو شامل کیا جائے جو کل وقتی طور پر سیکریٹری عبداللہ جان کی بازیابی کیلئے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سول سیکرٹر یٹ اسٹا ف ایسو سی ایشن کی جا نب سے اب تک دو گھنٹے قلم چھوڑ ہڑ تا ل کی جارہی تھی مگر کوئی پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج مزید سخت کیا جارہا ہے۔ اب دو کی بجائے ہر روز تین گھنٹے یعنی صبح 10بجے سے ایک بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد چیف سیکریٹری سے بھی ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائیگا۔