|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ صد سالہ کانفرنس کو کامیاب بنا نے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکومت کی دعوے اور وعدے صرف اخباری بیانات تک محدود ہے حکومت نے موجودہ بجٹ کو صحیح معنوں میں استعمال نہیں کیا اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے روٹ میپ کی تیاری عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اس سال بجٹ 70 فیصد لیپس ہونے کا امکان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو روزگار دینے میں مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں جو دعوے اور وعدے کئے جا رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے اور اب اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے آئندہ بجٹ کے روٹ میپ کی تیاریاں کرنے کی باتیں کر رہے ہیں اگر حکومت اور قوم پرست جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہو تے تو چار سال میں بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا جمعیت علماء اسلام پر تنقید کر نے والے خود تنقید کا نشانہ بن گئے جمعیت نے حکومت میں ہو تے ہوئے جو ترقیاتی کام کئے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور افسوس کہ موجودہ بجٹ کا اب تک پانچ فیصد حصہ ریلیز ہوا ہے اور وزراء پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ بجٹ کے روٹ میپ کی تیاریاں یہ صرف اور صرف عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اور اپنی ناکامیاں چھپا تے ہیں ۔