گڈانی : چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر نے کہا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا مستقبل محنت کشوں کے جانوں کے تحفظ سے وابستہ ہے حکومت اس صنعت کی ترقی اور درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے گڈانی شپ بریکنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد محنت کشوں کی سیفٹی سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے تا ہم شپ بریکرز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ CSR کے تحت فلاحی کاموں میں اپنی ذمہ داری نبھائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ ریسٹ ہاؤس گڈانی میں پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین اخلاق میمن کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے اراکین رفیق ، عبدالغنی ، عارف ڈار جاوید میمن بھی موجودتھے پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین اخلاق میمن نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈانی میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹرکی بہتری کیلئے شپ بریکرز ایسوسی ایشن اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں گڈانی آرایچ سی کو الٹراساؤنڈ مشین،ادویات اور لیبارٹری کیلئے طبی آلات فراہمی کے علاوہ بلڈنگ کی مرمت ورنگ وروغن بھی کروائی گئی ہے دوسرے مرحلے میں برن سینٹر بھی قائم کیا جائیگا،انھوں نے کہا کہ سانحہ گڈانی ایک حادثہ تھا اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایسے افسوسناک سانحات دوبارہرونما نہ ہو ں ، انھوں نے بتایا کہ سانحہ گڈانی یکم نومبر 2016کو شپ یارڈ کے پلاٹ نمبر چےئر54پر ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران آتشزدگی سے جان بحق ہونے والے تمام متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے ہر جانبحق محنت کش کے لواھقین کو 1.5ملین روپے معاوضے ادائیگی کی گئی ہے چےئرمین شپ بریکرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ سے ملحقہ ایریا میں حکومت اگر ہمیں اراضی مہیا کرے تو ہم سریا سازی کی صنعت اور اسٹیل ری رولنگ کی انڈسٹری کا قیام بھی عمل میں لائیں گے ، چیف سیکریٹری نے کہا کہ ا س سلسلے میں وہ غور کرینگے لیکن شپ بریکنگ یارڈ سے متعلق معاملات کی مؤثر طریقے سے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائیگا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ شپ بریکرز یہ کمٹمنٹ کریں کہ محنت کشوں کی سیفٹی سے متعلق آئندہ ایسی غفلت یا کوتاہی نہیں برتیں گے تو ہم بھی اس انڈسٹری کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرین گے ، شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے چیف سیکریٹری کے سامنے تجویز پیش کی کہ حب میں رجسٹرارکمپنیز کا سب آفس قائم کیا جائے تاکہ شپ بریکرز اپنے سیلز ٹیکس ریونیو سندھ کے بجائے بلوچستان میں جمع کرائیں ، انھوں نے بتایا کہ ہرسال شپ بریکرز بارہ بلین سیلز ٹیکس اداکرتے ہیں اگر بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں انھیں یہ سہولت میسر ہوتو نہ صرف صوبے کا فائدہ ہوگا بلکہ صنعتکار وں کو سہولت ہوگی چیف سیکریٹری نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں جو بھی جائزاور قانونی کام ہوگا اس پر عملدرآمد کیا جائیگا، گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے صدر حاجی مہربان شاہ نے چیف سیکریٹری کو بتایا کہ گزشتہ ، 23سالوں میں 95محنت کش کام کے دوران جان بحق ہوئے جن کی ڈیتھ گرانٹ کے کیسز زیر التواء ہیں اگر انھیں معاوضے کی فوری ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت توجہ دیے اور محنت کشوں کی ای او بی آئی سے رجسٹریشن سے متعلق قوانین میں بھی ترمیم کی جائے کیونکہ اس صنعت سے بیس ہزار سے زائد محنت کش وابستہ ہیں چیف سیکریٹری نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان معاملات پر ذاتی دلچسپی لیں گے اور ہرتین ماہ بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا جائیگا ، اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات سجاد حسین بھٹہ، سیکریٹری انڈسٹریز محمد نور جوگیزئی ، چےئرمین بی ڈی اے ڈاکٹر شعیب گولہ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان ، اے ڈی سی جنرل طارق مینگل، محکمہ کسٹم کے افسران ، جنرل منیجر بی ڈی اے منیر احمد بزنجو، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر فدا شاہوانی کے علاوہ گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے نمائندوں حاجی مہربان شاہ، حاجی کریم جان ، حاجی مشرف ہمایوں ایڈوکیٹ چےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ نے اجلاس میں شرکت کی ۔دریں اثناء چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر کے زیر صدارت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے متعلق اہم جائزہ اجلاس لیڈاریسٹ ہاؤس حب میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ماحولیات سجادحسین بھٹہ ، سیکریٹری انڈسٹریز نو رمحمد جوگیزئی ،ایم ڈی لیڈا مہتاب ، ڈائریکٹر جنرل لیبر ڈیپارٹمنٹ شجاع الملک گچکی ، ڈائریکٹر بی ڈی اے ڈاکٹر شعیب گولہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد خان اوتمانخیل،لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی ،اے سی حب نعیم گچکی ،جنرل منیجر بی ڈی اے منیر احمد بزنجو ، منیجر صلاح الدین کے علاوہ محکمہ کسٹم کے افسران نے بھی شرکت، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے متعلق چیف سیکریٹری بلوچستان کو بریفنگ میں بتایا کہ شپ یارڈ کے 134پلاٹ ہیں اور شپ بریکنگ یارڈ دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ انڈسٹری ہے یہاں 34پلاٹ حکومت بلوچستان کے جبکہ 100پلاٹ پرائیویٹ اراضیات پر قائم ہیں انھوں نے بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں شپ بریکرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے پلاٹ نمبر 54پر ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران حادثے کے نتیجے میں 27محنت کش جانبحق جبکہ رواں سال 9جنوری کو پلاٹ نمبر 60پر ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران آتشزدگی سے 5محنت کش جان بحق ہوئے ہیں مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام اورمحنت کشوں کی سیفٹی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انھوں نے بتایا کہ شپ بریکرز کیساتھ ماہوار میٹنگ بھی ہوتی ہے جس میں شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کشوں کی سیفٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جاتا ہے انھوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے شپ بریکرز کو چھ اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے رجسٹریشن اور کوائف فراہم نہ کرنے والے پلاٹس کو سیل جائیگا ۔اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،چےئرمین بی ڈی اے ڈاکٹر شعیب گولہ نے چیف سیکریٹری کو بریفنگ میں بتایا کہ 4.7بلین کی لاگت سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو ماڈل یارڈ میں تبدیل کرنے کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی ہے جلد منظوری کے بعد ا س پر عملدرآمد کیا جائیگا ، انھوں نے بتایا کہ گڈانی میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ، اجلاس میں سیکریٹری ماحولیات سجاد حسین بھٹہ نے محکمہ ماحولیا ت کی کارکردگی اور ہانگ کانگ کنونشن کے تحت محنت کشوں کی کیپسٹی بلڈنگ ، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام ، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو گرین یارڈ میں تبدیل کرنے سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بھی چیف سیکریٹری بلوچستان کو بریفنگ دی ،اور بتایا کہ ہمارا بیچ دنیا کا بہترین بیچ ہے اور ہم اسے ماڈرن یارڈ میں تبدیل کرنے جارہے ہیں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے ملحقہ سائٹ پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے لیبارٹری بھی قائم کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں اراضی بھی مختص کردی گئی ہے انھوں نے محکمہ ماحولیات کے زیرنگرانی دیگر منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ ماربل سٹی میں 68پلاٹ اور لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے زیر نگرانی 135پلاٹوں پر صنعتی یونٹ قائم ہیں چیف سیکریٹری بلوچستان کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مشاورت سے طے پایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ریگولیٹری منیجمنٹ باڈی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائیگا، جس کا ایم ڈی 20گریڈ کا افسر ہوگا اور ممبران میں ڈائریکٹر جنرل لیبر ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شامل ہونگے ۔