|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد پولیس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں پیپلز پارٹی کے قافلوں خفیہ طور پرشامل ہونے والے سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین قیمتی کابلی گاڑیاں بر آمد کرکے تین سمگلروں کو گرفتار کرلیئے جن کی مالیت کروڑوں میں بتائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سابق صوبائی وزیر اطلاعات محمد یونس ملازئی کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش جانے والے پیپلز پارٹی کے قافلوں خفیہ طور پر سمگلروں کے شامل ہونے کی اطلاع میر محمد صادق عمرانی کو ملی جس پر انہوں نے فوری طور پرپولیس کے اعلیٰ آفیسران کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی احسان الحق نے کارروائی کرتے ہوئے تین قیمتی کابلی گاڑیاں بر آمد کرکے تین سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی مالیت کروڑوں میں بتائی گئی ہے جبکہ پانچ گاڑیو ں کو سمگلرز بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے زرائع کے مطابق ان قافلوں میں درجنوں کے حساب سے کابلی گاڑیاں کو قافلوں میں شامل کرکے بلوچستان سندھ پولیس کو جانسہ دینے کیلئے پارٹی کے جھنڈے لیڈوں کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کرکے سندھ اسملنگ کی گئیں ہیں جن کی اربوں روپے مالیت بتائی گئی ہے آخری اطلاع آنے تک قبضہ میں لی گئی تینوں گاڑیوں اور سمگلروں کے خلاف کسی قسم کا بھی مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے ۔