|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں طوفان بادوباران کی پیشنگوئی کے تناظر میں پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے متحرک اور فعال رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو ضلع دفاتر میں ضروری امدادی سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو لیویز اور پولیس کے ساتھ مربوط رابطہ رکھتے ہوئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے نصیر آباد سبی، بولان ، نوشکی اور چاغی سمیت بعض دیگر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور غیر معمولی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔