|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

لندن: برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ لندن میں ایک کانفرنس سےخطاب میں برطانوی وزیرمملکت برائےانٹرنیشنل ٹریڈ کریگ ہینڈز نے کہا کہ برطانیہ سی پیک منصوبے کا اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے، ہم پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، تینوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والے نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ برطانوی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کی جانےوالی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی جب کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین راہداری منصوبےکا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ سعودی عرب اور افغانستان بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔