کوئٹہ : ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ کے چیئر مین عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عا لم خان اور ارسلا خان نے غیر معیا ری ،ان رجسٹرڈ اور بغیر لا ئسنس کے ادویا ت کی خرید و فروخت کر نے کے مقد ما ت میں نا مزد ادویہ ساز کمپنیوں ما لکان سمیت متعدد میڈیکل ما لکا ن کے پیش نہ ہو نے پر نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر نے کے احکاما ت دے دئیے ہیں بلکہ ادویہ ساز کمپنی ریکٹ بینکرز کا لائسنس منسوخی کے لئے اسلا م آ با د ڈرگ ریگولیٹری اتھا رٹی کو مراسلہ بھیجنے کی بھی ہدا یت کی ،سما عت کے دوران عدالت نے 8میڈیسن کمپنیوں اور میڈیکل ما لکا ن پر فرد جرم بھی عا ئد کر دی جنہوں نے صحت جرم سے انکا ر کیا تو استغاثہ کے گواہان طلب کر کے کیسز کو اگلی سما عت کے لئے نئی تا ریخیں دے دی گئی ۔گزشتہ روز ڈرگ کو رٹ کے رو برو ادویہ ساز کمپنی ریکٹ بینکرز کیس کی سما عت ہو ئی تو کیس میں نامزد کمپنی کے کوالٹی کنٹرول انچارج سید سلمان ،پروڈکشن انچا رج نعمان شیخ اور ڈائریکٹر شاہ زیب پیش نہیں ہو ئے جس پر عدالت نے مذکورہ ملزمان کے نا قا بل ضما نت وارنٹ گرفتار ی جا ری کر تے ہو ئے ڈرگ ریگو لیٹر ی اتھارٹی اسلام آ با د کو بذریعہ مرا سلہ حکم دیا کہ وہ مذکو رہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کرے ،اس کے علا وہ عدالت میں ادویہ ساز کمپنی میڈیکس لیبارٹریز لمیٹڈ کیس کی بھی سما عت ہو ئی تو کیس میں نا مزد ملزم محمد قیوم عدالت کے رو برو پیش نہیں ہو ئے جس پر عدالت نے ان کے نا قا بل ضما نت وارنٹ جا ری کر تے ہو ئے وارنٹ کیپیٹل سٹی پو لیس آ فیسر (سی سی پی او)کرا چی کو بھیجوا نے کے احکاما ت صادر کئے ،عدالت نے لا ثا نی ٹریڈرز کیس میں نا مزد ملزم عبدالعا بد کے سما عت کے موقع پر پیش نہ ہو نے پر نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کئے اس کے علاوہ با سط میڈیکل اسٹور کیس کے ملزم غازی خان ،فرید میڈیکل اسٹور کے ملزم منیر احمد ،آ ر یا نہ میڈیکل اسٹور کے ولی خان کے پیشی کے مو قع پر عدالت میں حاضر نہ ہو نے پر نا قا بل ضما نت وارنٹ جا ری کر دئیے ۔ڈرگ کورٹ نے جونسل میڈیکل کیس میں نا مزد ملزم جو نسل ،ارجن داس میڈیکل اسٹور کیس میں نا مزد ملزم ،عبدالولی میڈیکل اسٹور کے عبدالولی ،محمد بخش میڈیکل اسٹور کے محمد بخش ،لطیف میڈیکل اسٹور کے محمد رضا ،علا ؤ الدین میڈیکل اسٹور کے علا ؤ الدین ،نصیب میڈیکل اسٹور کے محمد فیاض ،الشفا ء ہو میو کے محمد عثمان پر فرد جرم عا ئد کر دی تو کیسز میں نا مز د ملزمان نے صحت جرم سے انکا ر کیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر تے ہو ئے اگلی سما عت کے لئے نئی تا ریخیں دے دی۔