|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2017

ژوب: جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع ژوب کے زیراہتمام دفاع اسلام کانفرنس تیاریوں کے سلسلہ میں تحفظ حرمین شریفین ریلی ودفاع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ، صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالستار کاکڑ، مفتی شفیع الدین حافظ مسلم شاہ، مولانا عبدالحنان ،مولوی حقداد ،مولوی عبدالمجید مردانزئی ، حافظ عبدالشکور سلیمان خیل، مولوی نظیر محمد ودیگر نے خطاب کیا، کانفرنس سے قبل 470افرد سلیمان خیل قبیلہ سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی میں شمولیت کردیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے دنیا میں امریکہ یورپ دہشت گردی میں ملوث ہے، دہشت گردی کے نام پر امریکہ دہشت گردی کر رہا ہے، امریکہ سن لے طاقت کے زور پر کبھی بھی اسلام اور اہل اسلام کو ختم نہیں کیاجاسکتا ہے، اسلام نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف جہاد کااعلان کردیاہ ے، آج بھی مسلمان ہر جگہ میں دہشت گردی کے شکار ہے، جمعیت علماء اسلا نظریاتی عالم کفر کو پیغام دیتا ہے ، مسلمانوں پر اتنا ظلم کرو جتنا وہ کل برداشت کرسکے، انہوں نے کہا کہ اسلام غائب ہونے کیلئے نہیں آیا ہے ،اسلام مکمل ایک نظام حیات ہے، ایک اصول اور دستور ومنشور رکھتا ہے، آج بھی اگر عالم کفر دہشت گردی کو چھوڑ کر مسلم امہ کے ساتھ برابری بنیاد پر بات چیت کریں اور اسلامی ممالک سے فوری طور پر بے دخل ہو جائے تو امن آسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے آج امریکہ افغانستان سے نکل جائے توافغانستان میں امن آسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ افسوس صد سالہ اجتماع میں صلیب نے تلوار کاجگہ پکڑ لیا ہے، مجاہدین کے جگہ عیسائی پوپ نے لیاہے، بشف کا صد سالہ اجتماع میں خطاب نے ثابت کردیا کہ فضل الرحمن امریکہ خوشنودی اور پاکستان کے وزارت عظمیٰ کے بھیک مانگنے کامسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس عمل کا جمعیت نظریاتی سخت مذمت کرتی ہے، تحفظ حرمین شریفین ریلی سے خطاب میں قائدین نے کہا کہ حرمین کا تحفظ مجاہد لوگ کر ینگے جو امریکی نواز ہے وہ کبھی بھی حرمین کا تحفظ کیلئے کردارادا نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی تحفظ حرمین کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، ہم اپنے جانوں کا قربانی دیکر بھی دفاع اور تحفظ نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام نظریاتی خوشحال اسلامی فلاحی پاکستانی کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ہمارے منزل اقتدار نہیں بلکہ اسلامی نظام ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا ہے، لیکن آج سب سے زیادہ یہاں پر اسلام مظلوم ہے، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اس وقت بلوچستان کے سب زیادہ فعال جماعت ہے، ہماری کردار اور گفتار ایک ہی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج دنیامیں 42فیصد زمین 57اسلامی ممالک اور 75فیصد تیل کے مالک اسلامی دنیا اس وقت پوری دنیامیں نہ محفوظ ہے نہ اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اگر کوئی تحفظ اوردفاع کے بات کریں تو اس کو قسم قسم کانام دیا جاتاہے، انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے واحد اسلامی ملک پاکستان جو اس وقت واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے جس کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہے، پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے اور اسلامی تہذیب کے بجائے مغربی تہذیب کو پروان چڑھانے کیلئے دن بدن اقدامات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک بات یاد رکھیں اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہے، پاکستان کاحصول اور دفاع حرف اسلام کے نام پر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بدامنی میں سو فیصد امریکہ اور بھارت کاہاتھ ہے، جو پاکستان کو غیر مستحکم ملک بنانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی دفاع اسلام کانفرنس کا ذریعہ ملک دشمنوں کو پیغام دے گا پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کیلئے پاکستان میں جگہ نہیں ہے اور اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کا ہر صورت میں تحفظ اور دفاع کیاجائے گا