حب : چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکاما ت پر عملدرآمد شروع ،ساکران ایریا سے ٹینکر کے ذریعے پانی کراچی لیجانے پرپابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر کے دورہ لسبیلہ کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈی سی لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے گزشتہ روز ایکسئن ایریگیشن عبدالجبا رزہری کے ہمراہ حب ڈیم سے لسبیلہ کینال کوفراہمی آب کے نظام کا معائنہ کیا اور ساکران ایریا میں کینال کا پانی چوری کرنے والے غیر قانونی ہائیڈریٹس بند کرادیے ہیں اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کینال معائنے کے موقع پر ٹینکر کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے فوری طوردفعہ 144نافذ کردیا ہے ڈی سی لسبیلہ کو کینال دورے کے موقع پر ایکسئن ایریگیشن عبدالجبار زہری نے بتایا کہ ساکران ایریا میں زراعت کے شعبے سے وابستہ زمیندار گزشتہ کئی سالوں سے آبیانہ محکمے کو ادائیگی نہیں کررہے ہیں اور انکے ذمے دس کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آبیانہ کی فوری ریکوری اور لسبیلہ کینال کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی اور کینال کی مؤثرمانیٹرنگ کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی افسران نے پہلی مرتبہ حب شہر کے عوام کی ضروریات کے مطابق فراہمی آب کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اظہار تشکر کیا ہے