کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی حافظ جمال عبدالناصر ، مولانا عبدالستار آزاد مینگل مولانا عبدالرؤف ملک امان اللہ سردار صلاح الدین محمدحسنی ،مولوی محمدحیات ، قاری عبدالباسط مینگل نے کہا کہ دفاع اسلام کانفرنس کے ذریعہ سے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستا ن اسلام کے نام سے آزاد ہوا ہے، اسلام ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے دفاع اسلام کانفرنس اہم ہوگا، ہم بلوچستان کے تمام مسلمانوں کو بلا تفریق دعوت دیتے ہیں کہ وہ دفاع اسلام کانفرنس میں شرکت کریں ،انہوں نے کہا کہ اسلام امن وانصاف کا نظام رکھتا ہے، اس میں تمام اقوام برابر ہے تمام اقوام کے حقوق برابر ہے، انہوں نے کہا کہ آج مسلمان پریشان ہے اس کی بنیادی وجہ ہے کہ مسلمان اسلامی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج شام وعراق اور افغانستان میں عالم کفر مسلمانوں پر حملہ آور ہے لیکن دنیا کے تمام اسلامی ممالک خاموش ہے اور اسلامی تحریکات کے قیادت غیروں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں دیندارمسلمانوں پر زمین تنگ کردیا ہے آج ملک میں ہر بے دینی آزاد ہے لیکن اسلام کے ہر شعبہ پر پابندی ہے ، انہوں ن ے کہا کہ آج پاکستان مسلمانوں کے دشمنوں کے نرغہ میں ہے، ہر طرف سے دشمن حملہ آور ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے دفاع اور پاکستان کے دفاع کیلئے ہمیشہ اور وقت ہر مشکل میں تیار ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موجود انتشار میں امریکہ بھارت بھر پور ملوث ہے، یہاں کے لوگوں کو اگرچہ استعمال کیا ہے لیکن بنیاد یہی لوگ ہے ،انہوں نے کہا کہ دفاع اسلام کانفرنس کے ذریعہ سے پیغام امن دیا جائے گا ۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شیخ الحدیث مولانا خلیل احمد مخلص ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد زبیر البازی نے کہا کہ فضل الرحمن کے اقتدار کے ہوس نے اسلامی بصیرت وبصارت سے محروم کردیا ہے، مگر رسالہ اجتماع اکابرین دیوبند کے تاریخ میں ایک سیاہ باب کی اضافہ ہے، اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کے وہ اجتماع میں اس اندازمیں صلیب کو حیثیت دیاگیا ہے، یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دشمن ہے وہ کبھی بھی ہم سے راضی نہیں ہونگے، جب تک مسلمان اسلام سے دست بردار نہ ہو، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اسلامی تعلیمات کے مطابق سیاست پابند ہے، ہم تمام اقوام تمام مذاہب کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کے قائل ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام غالب ہونے کیلئے آیا ہے قرآنی تعلیمات کا حصہ ہے، جہاد ہم کسی صورت میں اس قرآن حکم سے دست بردار نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے دنیا میں امریکہ بدمعاشی کررہاہے، دہشت گردی میں مبتلا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی دفاع اسلام کیلئے آواز بلند کیا ہے قوم وملت کو صدا دیا ہے کہ مسلمان اپنے اور دین کے تحفظ اور دفاع کیلئے میدان میں آجاؤ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان میں پاکستان کے نظریہ جو اسلام ہے اس کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کے منزل اسلامی نظام کے نفاذ ہے