|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2017

کوئٹہ: پاکستان میرین اکیڈمی کراچی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد اکبر نقی نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے مستفید اور گوادر کے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 14 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سکول تعمیر کر رہے ہیں جس کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلا معاوضہ اراضی فراہم کی ہے سکول میں 1500 طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر سکیں گے میری ٹائم سیکٹر کے پی ٹی ،پی این ایس سی، پورٹ کاسم اور گوادر پورٹ کے لئے پاکستان میرین اکیڈمی ( پی ایم اے)عالمی میری ٹائم یونیورسٹی ( سوئیڈن)کی ایک شاخ ہے جو ہر سال تجارتی جہاز رانی کے300 کیڈٹس کو قومی اور بین الاقوامی شپنگ کی صنعت میں خدمات سرانجام دینے کے لئے تربیت دے رہا ہے اس حوالے سے پی ایم اے نے یونیورسٹی اور کالج کی سطح پر میری ٹائم بیداری سے متعلق آگہی پروگرام شروع کیا ہے اور جامعہ بلوچستان کے تعاون سے آج بلوچستان یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہو گا جس میں ماہرین اور کیڈٹس حصہ لیں گے اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے سوالات کے جوابات بھی دینگے جس سے سی پیک سمیت گوادر میں طلباء اور نوجوان نسل کو آگے برھنے کے مواقع بھی میسر ہونگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے منگل کو جامعہ بلوچستان کی پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ رمضان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز یونیورسٹی امیر حمزہ شاہوانی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان میرین اکیڈمی کی جانب سے سمندری بیداری پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تو یونیورسٹی آف پاکستان اور پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے مشترکہ اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری افتتاحی اور اختیامی تقریب کے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی مہمان خصوصی ہونگے اس تقریب میں میری ٹائم سیکٹر تعلیمی اداروں ، بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، پرنسپل کے علاوہ سول شخصیات بھی شخصیات شرکت کرینگے اور پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے کیڈٹس اور بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء مختلف میری ٹائم اور دیگر عنوانات پر اپنے تحقیقات مقالات پیش کرینگے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائے اس لئے پاکستان میرین اکیڈمی نے یہ بیڑا اٹھایا ہے کہ گوادر پورٹ کے حوالے سے سی پیک منصوبوں کا آغاز اور اختتام ایسی علاقے سے ہونا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو جدید تعلیم سے روشنا س کرنے کے لئے تعلیمی میدان میں سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے گوادر میں بلا معاوضہ زمین فراہم کی گئی ہے ہمارے پاس فنڈز نہیں جس پر ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے رابطہ کر کے اس کی تعمیر کو یقینی بنا نے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اس کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے14 کروڑ روپے کی فنڈز فراہم کئے ہیں مذکورہ سکول میں 1500 طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر سکیں گے جس میں750 طلباء اور750 طالبات شامل ہونگی ہماری کوشش ہے کہ پاکستان نیول صوبے کے نوجوانوں کو سمندری حدود کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں کیونکہ سی پیک کا آغاز اور اختتام گوادر سے جڑا ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ سمندری حدود کے حوالے سے تعلیم اور دیگر شعبوں کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی دے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود 1050 ناٹیکل میل پر محیط جس میں30 فیصد سند ھ جبکہ 70 فیصد بلوچستان کی حدود ہے انہوں نے بتایا کہ گوادر کے علاقے نیو ٹاؤن میں تعمیر ہونیوالا سکول نومبر تک مکمل کر لیا جائیگا جس پر تیزی سے کام جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہار بر 10 سال سے بند تھا جس کو میں نے آکر فعال بنایا اور آج بلوچستان کے لوگ اس میں کام کر کے روزگار کما رہے ہیں اور ہم نے انہیں سہولیات فراہم کی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان اور گوادر کے مقامی نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تربیت سے آراستہ کریں کیونکہ صوبے میں افرادی قوت کی کمی ہے ہم نے اپنے بچوں میں جدید تعلیم کے ذریعے سہولیات اور مواقع فراہم کرینگے ۔