کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے گندم خردبرد ریفرنسز میں نامزد سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی سیکرٹری خوراک ظاہر جان جمالدینی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 03روزہ توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ ،سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی سیکرٹری خوراک ظاہر جان جمالدینی کو عدالت میں پیش کیاگیا تو عدالت نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 17اپریل تک کیلئے توسیع کرنے کے احکامات جاری کئے،17اپریل کو ملزمان کے خلاف دائر ریفرنسز کی دوبارہ سماعت ہوگی ،ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنسز میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزمان نے سرکاری گندم گوداموں سے ملی بھگت کے ذریعے لاکھوں بوری گندم غائب کی ہے جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاہے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس موقع پر ان کے قبیلے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔