|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2017

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم راہزنوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا واقعہ اور شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی، چوری اور بدامنی کی وارداتوں کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ، موسیٰ جان بلوچ، غلام نبی مری کی قیادت میں سول سنڈیمن ہسپتال سے ریلی نکالی گئی جس جناح روڈ اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرین نے میت کے ہمراہ دھرنا دیا اور احتجاج کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بی این پی شدید احتجاج کرے گی تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح 18 سالہ عبدالغفار اپنے گھر کلی بڑو سے موٹرسائیکل پر بازار کی طرف جا رہا تھا کہ کلی سر یاب کے قریب دو نامعلوم مسلح راہزنوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے مقتول بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء سینٹرل کمیٹی کے رکن غلام نبی مری کے قریبی عزیز ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مذکورہ واقعہ اور شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی، راہزنی اور بد امنی کی وارداتوں کے خلاف سول سنڈیمن ہسپتال سے ریلی نکالی گئی جو جناح روڈ سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کی گئی دھرنے شرکاء نے میت کے ساتھ احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں سیکورٹی کے لئے فرنٹیئر کور کودوبارہ پولیس کے اختیارات دیئے گئے فرنٹیئر کور سیکورٹی فورسز ، حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے بدامنی پھیلانے ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لو گوں میں عدم تحفظ پایا جا تا ہے جگہ جگہ سیکورٹی فورسز ، پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹوں اور چیکنگ کے باوجود ملزمان تسلی سے واردات کر کے شہریوں کو موت کی آغوش میں بھیج کر فرار ہو جا تا ہے جبکہ فورسز عام شہریوں کو تو تنگ کر تے ہیں لیکن بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور مذکورہ علاقے کے پولیس تھانے کے عملے کو معطل کیا جائے جو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا نے میں ناکام رہے ہیں اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی اس کے خلاف شدید احتجاج کرے گی مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منشر ہو گئے۔