|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2017

خضدار: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جناب محمد نور مسکان زئی نے کہا ہے کہ حصول علم کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں ہماری توقعات کا مرکز نئی نسل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی خضدار کے دورے کے موقع پر کیا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا طلباء سے ان کے مسائل دریافت کئے اور اسباق سنے پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک نے بریفنگ میں بتایا کہ بی آر سی خضدار میں بلوچستان کے مختلف شہروں سے 450طلباء تعلیم کے نور سے منور ہورہے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چئرمین آغا شکیل احمد درانی میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کردنے مشترکہ طور پر دس غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمے اٹھانے کا اعلان کیا اس موقع پر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمیں آغا شکیل احمد درانی میئر میونسپل کارپوریشن جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ جسٹس نعیم افغان انسپکشن جج ملک منور احمد شاہوانی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈی آئی جی پولیس قلات رینج احسان منظور ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈسٹرکٹ وائس چئرمین عبدالحمید ایدوکیٹ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستا ن خضدار سلطان احمد شاہوانی چیف انجنئر سی اینڈ ڈبلیو احمد خان مینگل ایکسیئن بی اینڈ آر خضدار سجاد احمد چھٹہ ایکسئن کیسکو خضدار سیف اللہ جاموٹ ودیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکان زئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے زریعے ہم ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں طلباء اپنی پوری توجہ علم پر مرکوز کریں کورس کے علاوہ جنرل نالج کی کتابیں بھی پڑھین انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا اصل راز یہ ہے کہ وہ تعلیم یافتہ نسل پیدا کر کے ترقی یافتہ ہوگئے علم اور شعور کے بغیر معاشرتی و سماجی ترقی ممکن ہی نہیں ۔