|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2017

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئٹہ میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ مخالفین کے تمام حربے ناکام اور دستاویزات جھوٹ ک پلندہ ثابت ہوئیں۔ وزیراعظم اور ان کا خاندان آئین اور قانون کی پاسداری پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے آج جمعہ کو صوبے بھر میں یوم تشکرمنانے کا اعلان بھی کیا۔ نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ریلی نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس میٹروپولیٹن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی سمیت مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، کونسلرز اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ملک کے 20کروڑ عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔قوم کو تاریخی فیصلے پر اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الحمداللہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف صادق اور امین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے کے تناظر میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، سردار در محمد خان ناصر، اراکین صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو، حاجی میر اکبر آسکانی، غلام دستگیر بادینی، ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بازئی، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر آغا نواب شاہ اور پارٹی کی دیگر صوبائی قیادت بھی موجودتھی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان آئین اور قانون کی پاسداری پر پختہ یقین رکھتا ہے اور جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کرے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے تسلیم کریں گے، مخالفین کو بھی یہ فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے، کیونکہ سپریم کورٹ ایک مقدس ادارہ ہے اور عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید درست فعل نہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات قریب ہیں، کون حق پر ہے اور کون غلط ہے اس کا فیصلہ عوام کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے دھرنے دیئے ، لاک ڈاؤن کیا اور سپریم کورٹ گئے لیکن ان کے تمام حربے ناکام اور دستاویزات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں اور عوام بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں، مخالفین کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنی منفی روش تبدیل کرنا ہوگی ورنہ انہیں 2018 کے انتخابات میں اتنی نشستیں بھی نہیں ملیں گی جتنی اب ان کے پا س ہیں۔مسلم لیگ(ن) 2018 کے عام انتخابات میں بھی دو تھائی اکثریت حاصل کر کے مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک و قوم بالخصوص بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں،سی پیک عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے جو بلوچستان کے لیے ہے، اس منصوبے سے بلوچستان کے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی، جو ان کا مقدر بن چکی ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا، انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ملک و صوبے کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور ترقیاتی عمل کو روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں تاہم ان تمام ہتھکنڈوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنا دیا جائیگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آج بروز جمعہ بلوچستان بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان بھی کیا اور انہوں نے مسلم لیگ کے ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں کو یوم تشکر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کی ، بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی جس میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے لیگی کارکنوں اور عہدیداروں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے دفتر میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ٹی وی پر پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سنا، وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلیٰ ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور اسے آئین اور قانون کی فتح قرار دیا،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پانامہ کیس فیصلے کے حوالے سے آج بروز جمعہ صوبہ بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی عہدیداروں ا ور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ یوم تشکر بھرپور انداز میں منایا جائے،پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ دیدیا جو لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے تھے وہ ان پر مستقبل میں سیاست کا باب بند ہو چکا ہے اب بھی وقت ہے کہ وہ دھرنوں اور احتجاج کی بجائے جہاں پر ان کی حکومت ہے ان پر توجہ دیں نوازشریف کو نا اہل کرنے والے خود نا اہل ہو چکے ہیں مستقبل میں بھی اقتدار مسلم لیگ(ن) کی ہو گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراء سردار در محمد ناصر، محمد خان لہڑی، اراکین اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ، اکبر آسکانی، کشور جتک اور ثمینہ خان نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے جو لوگ دھرنوں کے ذریعے جمہوری نظام کو لپیٹنا چاہتے تھے سپریم کورٹ کے فیصلے کے آنے کے بعد وہ خود لپیٹ میں آگئے اب بھی وقت ہے کہ وہ دھرنوں کا سیاست چھوڑ کر ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں سپریم کورٹ نے عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ دیدیا ملک سے منفی سیاست کے خاتمے کا وقت آگیا وزیراعظم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے پاکستانی عوام نواز شریف کے ساتھ ہے پاناما کے فیصلے کے ب عد تنقیدی سیاست کرنے والے اپنے موت آپ مر جائیں گے چور درواز سے اقتدار میں آنے کا سوچنے والوں کا خواب پورا نہیں ہوگا سپریم کورٹ نے عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ دیدیا جو لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے تھے وہ ان پر مستقبل میں سیاست کا باب بند ہو چکا ہے اب بھی وقت ہے کہ وہ دھرنوں اور احتجاج کی بجائے جہاں پر ان کی حکومت ہے ان پر توجہ دیں نوازشریف کو نا اہل کرنے والے خود نا اہل ہو چکے ہیں ۔