کوئٹہ : بلوچستان میں امن وامان کی بہتری میں جہاں دیگر اداروں کا اہم کردار ہے وہاں لیویز کی کارکردگی سے بھی انکار ممکن نہیں یہ قدیم فورس ہے جو صوبے کے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے امن وامان کی بحالی کیساتھ لیویز نے قوم کے بچوں کو موذی مرض پولیو سے بچانے کیلئے قطرے پلارہی ہے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز نے امن وامان کی بحالی کیساتھ انسدا د پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا ذمہ اٹھالیا اور بچوں کو قطرے پلائے انتظامیہ نے پیرامیڈیکس کے بائیکاٹ کے باعث لیویز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا لیویز فورس پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی بھی فراہم کررہی ہے ۔لیویز فورس کے آفیسر محمد امین کے مطابق لیویز صوبے میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور امن وامان کیساتھ کسی بھی معاملے میں لیویز کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید فیصل احمد نے بھی لیویز کی کاررکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم میں لیویز کا کردار بہت اہم رہاہے سکیورٹی کیساتھ لیویز پولیو کے قطرے پلانے کا بھی کام کررہی ہے جس کو سراہتے ہیں اور فورس کے جوانوں کے مشکور ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر کے مطابق لیویز کے سو سے زائد اہلکاروں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تربیت دی گئی ہے جو مہم میں مصروف ہیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں ۔لیویز امن وامان کی بحالی کیساتھ پولیو مہم کا بھی حصہ ہے لیویز فورس پولیو ٹیموں کی حفاظت میں بھی پیش پیش رہتی ہے ۔