|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2017

گڈانی : گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں واقع بی ڈی اے فیلڈ آفس میں نئے منیجر کی تعیناتی کے بعد شپ بریکنگ انڈسٹری میں بہتری آنی شروع ہوگئی ، ایک اور نیا پلاٹ قائم ہونے کے بعد مزید دوبحری جہاز لنگر انداز ہوگئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے متعلق ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور محکمہ بی ڈی اے کے گڈانی میں واقع فیلڈ آفس میں نئے منیجر کی تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد سے نہ صرف شپ بریکنگ انڈسٹری میں بہتری کے آثار نمودارہونا شروع ہوگئے ہیں اوربلکہ نئے منیجر صلاح الدین قمبرانی نے اپنی تعیناتی کے مختصر عرصے میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے دوکروڑ روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل کرلیا ہے اور اس ٹیکس ریونیو سے بی ڈی اے ملازمین کو تنخواہیں حاصل ہوتی ہیں موجودہ حکومتی اقدامات سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مستقبل کا منظر بھی ترقی کے منازل طے کرتا نظر آرہاہے ، بی ڈی اے کی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں واقع فیلڈ آفس کے منیجر صلاح الدین قمبرانی کے متحرکانہ کردار اور کوششوں سے فیلڈ آفس بھی آپریشنل ہوگیا ہے ،اور بحری جہازوں کی اسکریپ بننے کیلئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ لنگر انداز ہونے کے موقع پر محکمہ ماحولیات کے علاوہ بی ڈی اے کے فیلڈ منیجر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکرتے ہوئے بی ڈی اے چےئرمین ڈاکٹر شعیب گولہ اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی کو ہونیوالی پیشرفت سے متعلق بھی مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں نیا قائم ہونے والا پلاٹ نمبر6-7 پر دوبحری جہاز آBAYاور HIDEنامی builkersship اسکریپ بننے کیلئے لنگر انداز ہوگئے ہیں ہر بحری جہاز 5995میٹرک ٹن وزنی ہے جنرل منیجر بی ڈی اے منیر احمد بزنجو نے بھی فیلڈ اٖفسران کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کیلئے شپ یارڈ کے دورے کرنے شروع کردیے ہیں واضح رہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر اسکریپ بننے کیلئے لنگر انداز ہونے والی بحری جہازوں سے فی ٹن پچاس روپے ٹیکس ریونیو بی ڈی اے وصول کرتی ہے۔