|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

کوئٹہ : سا بق صو با ئی وزیر کھیل میر شاہنواز مری نے مری قبیلے کے عما ئدین سمیت سا بق سینیٹر حا جی لشکری رئیسا نی سے سا روان ہا ؤس کو ئٹہ میں ملا قات کی جس کے دوران دو نوں رہنما ؤں نے ملکی ،صو با ئی اور علا قا ئی صورتحا ل پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا ،ملا قات کے دوران دو نوں سیاسی شخصیات نے امن و اما ن کی صورتحا ل پر تشویش کا اظہا ر کیا اور کہا کہ ہزارگنجی کے علا قے میں مری نو جوان کا قتل قا بل افسوس و مذمت امر ہے انہوں نے عوام کو سہولیات اور بنیا دی ضروریا ت زندگی کی عدم فرا ہمی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مو جو دہ حکومت عوام کی جا ن ومال تحفظ میں نا کا م ہے بلکہ وہ انہیں بنیا دی ضروریا ت زندگی کی فرا ہمی میں بھی نا کا م ثا بت ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیا دی سہولیات کی فرا ہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہوا کر تی ہے مگر یہاں ایسا دیکھا ئی نہیں دیتا ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو اس طرح کے مشکلا ت سے دوچا ر نہیں دیکھ سکتے اور نا ہی اس پر خا مو ش تما شا ئی بنیں گے بلکہ اس سلسلے میں ہر ممکن کر دارادا کیا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ نیو کا ہا ن مری اور دیگر میں مری قوم آ با د ہے مگر اس کی حا لت زار پر خا طر خواہ تو جہ نہیں دی جا رہی جو قا بل حیرت امر ہے ۔دو نوں رہنما ؤں نے عوام اور خاص کر مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ضروریا ت زندگی کی فرا ہمی کے لئے کر دار ادا کر نے کے عزم کا اظہا ر کیا اور کہا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کے مشکلات حل نہیں ہو پا تے ،دو نوں رہنما ؤں نے ملکی ، صو با ئی اور علا قا ئی سیاسی صورتحا ل پر بھی تبا دلہ خیا ل کیا ۔