|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2017

خضدار: صوبائی وزیر ذراعت سردار محمد اسلم بزنجو کی زیر صدارت تحصیل نال میں مردم شماری سے متعلق ایک قبائلی جرگہ منعقد ہوا جس میں مختلف قبائل کے سرکردہ شخصیات،عمائدین شہر اور نیشنل پارٹی کے مرکزی و مقامی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جرگے کا مقصد مردم شماری کے سلسلے میں عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنا اور انہیں متحرک بناکر اور ان کی فہرستیں مرتب کرکے عوام میں شعور بیدار کرنا تھا جتماع سے صوبائی وزیر ذراعت سردار محمد اسلم بزنجو ،سردار محمد حیات خان ساجدی ،ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ ،حاجی احمد نواز بلوچ ،مولانا عبدالغفار بزنجو دیگر نے خطاب کیا سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری بلوچ قوم کی بقا اور شناخت ہے اس قومی مہم میں ہماری کوتاہی قومی جرم تصور ہوگا کیونکہ ملکی قوانین کے مطابق وسائل کی تقسیم سے لیکر قومی منصوبے بھی آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہونگے انہوں کہا کہ مردم شماری کے عمل کو قومی فریضہ سمجھ کر اس کے مکمل ہونے تک اپنے آپ کو مردم شماری کے لیئے وقف کردیں مردم شماری پر ہمیں جو تحفظات تھے وہ اپنی جگہ تاہم اب آبادی کے اس گنتی کے عمل میں ہر فرد و خاندان بھر پور انداز میں حصہ لیکر اسے کامیابی سے ہمکنار کردیں کامیاب مردم شماری نہ صرف ہماری اکثریت ثابت کردیگی بلکہ یہ عمل ہمیں بہت سارے پیچیدہ مسائل سے بھی بچائے گی اورہمارے وسائل مہیا کرنے کا سبب بھی بنے گا تو اگر ہم اس قومی فریضہ کو اہمیت نہ دی اور غفلت کا مرتکب ہوئے تو ہماری آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی آج کے اس اجتماع کی توسط سے بلوچ قوم سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھ کر مردم شماری میں بھر پور حصہ لیں اپنے قرب و جوار محلوں گلیوں میں جاکر عوام میں شعور و آگہی بیدار کریں اور مردم شماری کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اگر کسی جگہ عملہ نہ پہنچا ہو تو وہ انہیں ضرور آگا ہ کریں تاکہ شماریات کے اعلی حکام کو آگا ہ یا جائے انہوں نے سیاسی و قبائلی زعما پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام لناس کی لسٹیں تیار کریں تاکہ اس مردم شماری میں ایک گھر ایک فرد بھی اندراج کے بغیر نہ رہ سکے صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے مردم شماری کے حوالے سے آگہی مہم چلا رہا ہوں اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری ایک کوتاہی سے ہمارا مستقبل کا نقصان نہ آج ہم اپنی ذمہ دای سمجھ کر مردم شماری میں حصہ لیں گے تو مستقبل میں اس کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔