|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2017

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر انتظامیہ نے عطائی ڈاکٹروں، جعلی کلینک، لیبارٹری اور بلڈ بینکس ، ڈینٹسٹ کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے کچلاک اور سملی میں 20 کلینکس اور1 لیبارٹری،1 ڈینٹسٹ کے کلینک کو سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ارباب عنایت کاسی ، محکمہ صحت کے محمد سرور، ڈرگ انسپکٹر محمد عادل نے ایس ایچ اوکچلاک اور دیگر عملے کے ہمراہ کچلاک کے علاقے میں عطائی ڈاکٹروں، جعلی کلینکس ، لیبارٹریز، ڈینٹسٹ، بلڈبینک کے خلاف کا رروائی کی اور اس دوران16 کلینکس اور1 ڈینٹسٹ کی دکان کو سیل کیا گیا جبکہ کلی سملی میں ایک لیبارٹری،4 کلینکس کو سیل کیا گیا تمام کلینکس کو غیر قانونی طور پر اور بغیر کسی حکومت یا ادارے کے اجازت نامے کے چلائے جا رہے تھے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق نے کہا کہ انتظامیہ کسی بھی صورت میں عطائی ڈاکٹروں ، جعلی کلینکس اور لیبارٹری ، بلڈ بینکس والوں کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ اس کارروائی کا چند روز قبل فیصلہ ہو چکا تھا جس کی روشنی میں محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ خصوصی مجسٹریٹ اس کا رروائی میں حصہ لیں گے یہ کا رروائی تواتر کے ساتھ جاری رہے گی کیونکہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور معاشرے سے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینکس، لیبارٹریز، بلڈ بینک کا خاتمہ کر کے عوام کو ان عطائی ڈاکٹروں کو محفوظ بنا کر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے اس میں کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ کا رروائیاں جاری رہے گیں۔