کوئٹہ: سوئی میں حساس ادارے نے ایف سی کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سوئی کے علاقے تتکخ اور سری نالہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد کیا ہے۔برآمد ہونے والے اسلحے میں 282 ڈیٹونیٹرز، 250 ڈیٹونیٹنگ کارڈ، اینٹی ائیرکرافٹ گن کے 1210 راؤنڈز اور 280 کلو گرام بارودی مواد شامل ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولہ بارود کالعدم تنظیم کا ہے جس سے زیرزمین چھپایا گیا تھا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے تمپ میں بھی کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران دھماکا ہو گیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ زخمیوں کے طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔