|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2017

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹیری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے ہماری سیاست کا مقصد استحصالی نظام مظلو م عوام کی خدمت ہے ،سیاست کو ہم عظیم درجہ دیتے ہیں ، ہم سیاسی کاروبار پے یقین نہیں رکھتے ہیں جن کی مثالیں زمین پر موجو دہ ہیں گزشتہ دور حکومت میں عوامی بجٹ کبھی لپس نہیں ہوئے ہمارے پاس سیاسی وژن تھا اور عوامی اجتماعی منصوبوں کی تعمیرکیلئے پالیسی تھی ،پنجگور میں بارہ کالجز،پچاس بیڈ ہسپتال، بارہ اسٹیڈیم، چودہ مختلف شاہروں کی چوکیں،ایگریکلچر کی بنیاد ،زراعت کی تعمیر وترقی، ان پالیسیوں کا ایک جھلک ہیں جو زمین پر دکھائی دیتے ہیں،پانچ ہزار ملازمت کا لانے کا منصوبہ اتنا اسان نہیں تھا جو سمجھتے ہیں موجودہ دور حکومت نے چار سال گزارے چار روزگار کے ذرائع نہیں بنا سکا ،نیشنل پارٹی یوسی چیئرمین سے لیکر وزیر اعلی تک کا اختیار انکے پاس رہا انہوں نے سوائے چوری کرپشن سیاسی ڈکیتی انتقامی کاروائی مکاری کے سوا کچھ نہیں کیا ،پیرامیڈیکس ،ٹیچرز، اسٹوڈنٹس ،ڈاکٹر ،ملازمین کا احتجاج بلوچستان کی تاریخ کے حصے ہیں انہوں نے گھر گھر کو ستایا رولایا انہیں روڑ پر لانے کیلئے مجبور کیا بی این پی عوامی نے کبھی کسی کو روڑ پر لانے کیلئے مجبور نہیں کیا ہم نے قومی سیاست کی اور انہیں پروان چڑایا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پے نیشنل پارٹی گرمکان سے مستعفی ہونے والے واجہ داد محمد و دیگر کی سربراہی میں 50افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیتی پر ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دور انہوں نے اپنے تمام کارکنوں ورکروں کو ہدایت دی کی ہونے والے مردم شماری میں ہر علاقے میں انکے ساتھ تعاون کرین ہر علاقے کا صحیح اندارج کو یقینی بنائیں۔