ریاض: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں دوپٹہ اوڑہنے کی ہدایت نظر انداز کر دی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئی جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات سے قبل ڈریس کوڈ کی شرط نظر انداز کر دی۔ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے، مشال اوباما اور ہیلری کلنٹن بھی ڈریس کوڈ کی اس شرط کو نظر انداز کر چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹریسا مے نے شاہ سلمان سے ملاقات سے قبل روایتی سعودی ابایا پہننے سے انکار کر دیا تھا، انجیلا مرکل اپنے ملک میں چہرے ڈھانپنے کی مخالفت کر چکی ہیں۔