|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان میں صحافیوں کی قربانیوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا بلوچستان کے صحافیوں نے جن نا مساہدحالات میں اپنی فرائض سر انجام دی ہے وہ قابل ستائش ہے ہم صحافیوں کو انکی گرانقدار خدمات پر سلام پیش کرتے ہوئے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے شہدائے صحافت کو سلام پیش کرتے ہیں آزاد صحافت جمہوریت کیلئے لازم ہے چونکہ صحافت کو چھوٹا ستون کہا جاتا ہے اس سے یہ آمر ضروری ہے کہ حکمران آزادی صحافت اور صحافیوں کے فلاح و بہبود اور انکی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائیں آج صحافی بہت سے مشکلات کا شکار ہیں خاص کر بلوچستان کے صحافیوں نے تو سب سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں جام شہادت تک نوش کیا ہے جن میں شہزاد یحییٰ ،محمود خان کے علاوہ خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کو شہید کیا گیا ہم ان تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ہے اور بلوچستان میں صحافی جس جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹنگ کررہے ہیں وہ قابل فخر ہے ہم نے اپنے کو کھبی اپنے صحافی بھائیوں سے الگ نہیں سمجھا،کیونکہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ صحافت رائے عامہ کو تشکیل سمیت شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بھی صحافت اہم جز ہے لیکن صد افسوس کہ یہاں صحافیوں کو جس طرح کے مسائل کا سامنا ہے شاہد کئی اور کا کوئی صحافی ان مسائل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہم اپنے صحافی بھائیوں کے مشکلات و مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہماری پارٹی کی جدوجہد ہی پسے ہوئے مظلوم طبقے کے عوام کیلئے ہی ہے عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم اپنے صحافیوں بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حق اور سچ کی جدوجہد میں ہم آپکے ساتھ ہے۔