|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2017

تہران: جنرل باتری کے بعد ایران کے بری فوج کے سربراہ جنرل احمدرضا پوررستان نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ ایران اپنا یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ اس کی افواج پاکستانی علاقے میں گھس کر دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کرے ایرانی سرحدی محافظین پر حملہ اور 12 سپاہوں کی ہلاک کے بعد ایران اپنا یہ حق استعمال کر سکتا ہے ایران اور اس کی مسلح افواج نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اگر حکومت پاکستان ایرانی افواج کی سلامتی سے متعلق مناسب اقدامات نہ کئے تو ایران خود کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ایرانی افواج اپنے ملک کے دفاع کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائیں گے میر جاروا کے مقام پر ایرانی افواج پر حملہ حکومت پاکستان کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ایرانی وزیر داخلہ عبدل رضا رحمانی فضلی نے پاکستان ہم منصب چوہدری نثار علی خان سے فون پر بات چیت کی اور سرحدی علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات کو زیادہ بہتر بنا نے پر زور دیاایرانی ٹی وی کے مطابق یہ بات چیت پیر کے روز ہوئی جنرل پورستان ایران کے دوسرے سینیٹر جنرل ہیں جنہوں نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ ان کی افواج پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گردی کے اڈوں پر حملہ کر کے اس کو تباہ کر دیں گے اگر پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا۔