|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2017

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ الیکشن کے قریب متوقع ہے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اقتدار میں آنے کے بعد اپنے دوستوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں بگٹی مہا جرین کو تا حال ان کے علاقوں میں واپس لا کر بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے انہیں واپس لا کر مردم شماری میں شامل کیا جائے آئندہ ہفتے بلوچستان کے سبی اور نصیرآباد کا دورہ کرونگا جہاں سے اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہونگی اس کے بعد بلوچستان بھر کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ سے پارٹی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے ساتھیوں کا اعلان کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوحاجی محمد ابراہیم لہڑی ایڈووکیٹ، آصف اقبال لہڑی ایڈووکیٹ، فقیر محمد بڑیچ ایڈووکیٹ، عادل لہڑی ایڈووکیٹ، آسیہ رضا ایڈووکیٹ، سعدیہ جدون ایڈووکیٹ کی جے ڈبلیو پی میں شمولیت کے موقع پر بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سید صالح آغا، نصیب اللہ شاہوانی سمیت دیگر بھی موجو تھے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ میں آئندہ ہفتے بلوچستان کے سبی اور نصیرآباد ڈویژن کا دورہ کرونگا جہاں پر مختلف شخصیات سے ملاقات ہو گی اور متعدد اہم شخصیات جے ڈبلیو پی میں شامل ہونے کا اعلان کرے گی اس کے بعد میں سندھ کے اور کے پی کے سے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کرونگا