|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2017

قلعہ عبداللہ : قلعہ عبداللہ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے 5بچے جان بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوگئے ہیں ،امدادی ٹیمیں اب تک علاقے میں نہیں پہنچ سکی ہے تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی سلیمانخیل حبیب زئی میں گزشتہ 5دنوں سے خسرے کی وباء پھیلنے سے 5بچے جان بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوگئے ہیں اس حوالے سے گاؤں کے ایک سماجی کارکن میروائس خان نے بتایا کہ علاقے میں اب تک محکمہ صحت کی ٹیمیں شکایت کر نے کے باوجود بھی نہیں پہنچ سکی ہے جسکی وجہ سے مزیداموات کا سخت خدشہ پایا جاتا ہے ،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کلی آرمبی کا کوزئی میں گزشتہ ماہ خسرے کی وباء پھیلنے سے ایک ہی شخص کے 4بچے جاں بحق ہوئے تھے ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مقامی ہیلتھ سنٹروں میں ویکسنیٹر مہینوں سے غائب رہتے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔