|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2017

بیجنگ: چین کے مغربی علاقے ژنجیانگ میں آج علی الصبح زلزلے سے 8 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسیوں اور یو ایس جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 58 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 تھی۔ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تاجکستان کے شہر مرغوب سے 126 کلومیٹر جنوب مشرق میں چین اور تاجکستان کی سرحد کے قریب واقع تھا۔ زلزلے سے ژنجیانگ میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ مقامی اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ زلزلے میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔