|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ڈیلٹا سینٹر تربت نے اپنا اعزاز رکھا کمیشن کے امتحان جن کے نتائج کا اعلان کل منگل کے دن ہوا تھا مکران سے 12 کامیاب امیدواروں کا تعلق ڈیلٹا سینٹر تربت سے ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سی ایس ایس اور پی سی ایس کے مختلف امتحانات میں ڈیلٹا سینٹر سے فارغ التحصیل طلباء نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں جو اس وقت بلوچستان کے مختلف محکموں میں ڈی سی اے سی ڈپٹی سیکرٹریز جج کمسٹز اور دیگر وفاقی محکموں میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ ڈیلٹا سینٹر تربت کے طلباء ملک کے دیگر غیر انتظامی محکموں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جو ڈیلٹا سینٹر تربت کی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں پی سی ایس کے موجودہ نتائج کے مطابق مکران سے 12 کامیاب امیدواروں کا تعلق اسی سینٹر سے ہے ۔

جس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیلٹا اپنا تعلیمی اور آگاہی کا سفر نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر صوبے کے دیگر سینٹر اسی طرح جان فشانی سے کام کرتے رہے تو بلوچستان مستقبل میں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں رہے گا۔