|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2017

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں سکیورٹی فورسز اور ایک سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

حکام کہنا ہے کہ کم از کم تین حملہ آور آر ٹی اے کی عمارت میں داخل ہوئے جن میں سے دو خود کش حملہ آور تھے۔

دوسری جانب اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حملے میں اب تک ایک شہری کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جبکہ وہاں سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اب تک یہ علم نہیں ہوا کہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہ شہر نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں کے قریب ہے تاہم اس علاقے میں طالبان بھی سرگرم ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیلی وژن سٹیشن کے سربراہ سمیت کم از 12 ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم دیگر لوگ اندر ہی محصور ہیں۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ 14 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔