گوادر: گوادر شہر کے پیاسے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف محلہ جات اور وارڈز کے مرد و خواتین حصول آب کیلئے سراپا احتجاج بنے، ٹائر جلا کر روڈ بند کئیے
تفصیلات کے مطابق گوادر میں حصولِ آب شدت اختیار کرگیا، قلت آب کی وجہ سے شہری شدید پریشان و سرگردان ھیں۔
9 مئی کے بعد شہر میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی ھے، جسے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رھی ھے، اسوقت تک صرف گوادر شہر کیلئے ( آج سے) 85 واٹر بوزر کے زریعہ سوڈ دیم سے پانی کی سپلائی شروع کردی گئی ھے،
جو کہ دیڈھ لاکھ دو الاکھ کی آبادی کیلئے انتہائی نا کافی ھے، تاھم یہ پانی محکمہ پبلک ھلتھ انجیئرنگ کی واٹر ٹینک میں ڈالا جارھاھے، اور تا حال عوام کو سپلائی نہیں کی جارھی ھے، اسوقت گوادر شہر میں ھر گھر پیاسا ھے اور حصول آب کیلئے سرگردان ھے۔